وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی ترمیم فوری واپس لینے کا حکم دیدیا۔
شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ دورہ آذربائیجان سے واپسی پر وزیر اعظم کو استثنیٰ سے متعلق ترمیم کا علم ہوا، آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی۔
آرٹیکل 243 کے علاوہ 27 ویں ترمیم کے باقی تمام نکات کو مسترد کر دیا ، بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ یہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی ، سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے ، منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
On my return from Azerbaijan, I have learnt that some Senators belonging to our party have submitted an amendment regarding immunity for the Prime Minister.
While I acknowledge their intent in good faith, the proposal was not part of the Cabinet-approved draft. I have…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2025
