اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔
پہلی 2 قراردادیں ’علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ‘ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات‘ اقوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کی علامت اور تنازعات اور تناؤ کم کرنے میں اہم عنصر ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد منظر عام پر آ گئے
علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول‘ سے متعلق قرارداد کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اقوام متحدہ کے 193 میں سے 186 رکن ممالک نے اس کی حمایت کی۔
پاکستان کی چوتھی قرارداد جس کا عنوان ’جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات تھا جسے 123 ووٹوں سے منظوری ملی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس، سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قراردادوں کا مقصد جوہری اسلحہ کی تخفیف اور عالمی سلامتی کے اقدامات کو تقویت دینا ہے۔
