لاہور، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کل (ہفتہ) کی صبح لاہورسے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ ہاکی سیریز کھیلی جائے گی۔
اعلان کے مطابق عماد شکیل بٹ کو دورے کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج شامل کیا گیا ہے۔
وہاب ریاض کو نئی ذمہ داری نہیں دی گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ
ٹیم میں عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفرعلی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اورجنید منظورشامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق سیریزکا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا اور آئندہ ایشیائی مقابلوں کے لیے بہترین کمبی نیشن تیار کرنا ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کے لیے کامیابی سمیٹے گی۔
سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا میچ اتوار کو ڈھاکہ کے ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
