ہانگ کانگ سپر سکسز میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دو رنز سے ہرا دیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 87 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے خواجہ نافعے 18 اور عبدالصمد 16 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ بھارت روجر بنی نے ایک وکٹ لی۔
اس سے پہلے بھارت نے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 86 رنز اسکور کئے۔
بھارت کی جانب سے اوتھپا نے 28، چپلی 24 اور دنیش کارتک 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے محمد شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کویت کو شکست دی تھی۔
مشن روڈ گراؤنڈ، منگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
