بالی ووڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اگرچہ فلموں میں زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکیں، مگر اپنی ذہانت، برانڈ ویلیو اور پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث آج کروڑوں روپے کی مالک بن چکی ہیں۔
آتھیا شیٹی نے 2015 میں فلم ہیرو سے فلمیں ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر زیادہ نہیں چل سکیں، لیکن اداکارہ نے ہمت نہیں ہاری، انہوں نے وقت کے ساتھ فلموں سے ہٹ کر اپنی پہچان بطور برانڈ فیس اور انٹرپرینیور کے طور پر بنائی۔
رومیسہ خان کو 17 سال کی عمر میں آئی فون خریدنے کیلیے کیا کرنا پڑا، اداکارہ کا بڑا انکشاف
ذرائع کے مطابق آتھیا فی فلم 1 سے 2 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں، جب کہ برانڈ اشتہارات سے ان کی آمدنی اس سے کہیں زیادہ ہے، وہ کئی معروف بھارتی و بین الاقوامی برانڈز جیسے لیبل ریتو کمار، مے بیلین، اور نائیکا سے وابستہ ہیں، ہر برانڈ مہم کے لیے ان کی فیس 30 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آتھیا شیٹی کی مجموعی نیٹ ورتھ 35 سے 45 کروڑ روپے تک بتائی جاتی ہے، وہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ برانڈ کولیبریشنز اور اسپانسرڈ پوسٹس کے ذریعے سوشل میڈیا سے حاصل کرتی ہیں۔
صبا قمر نے بے بنیاد الزامات لگانے پر صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
آتھیا کا پُرسکون اور بااعتماد انداز انہیں اشتہاری دنیا میں ایک مضبوط نام بنا چکا ہے، فلمی کامیابی کے بغیر بھی انہوں نے ثابت کیا کہ شہرت اور دولت حاصل کرنے کے کئی اور راستے بھی موجود ہیں۔
