چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئےذمہ دارانہ جواب دیا۔
خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں، خواجہ آصف
وزارت اطلاعات نے سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئےذمہ دارانہ جواب دیا۔
فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی،افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا،پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ امریکا کو سرزمین دی،ترجمان پاک فوج
جنگ بندی بدستور برقرار ہے،پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
