لندن: برطانوی پولیس نے غلطی سے رہا کیے گئے 2 قیدیوں کی تلاش شروع کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ کو بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو لندن کی ایچ ایم پی ونزوتھ جیل سے غلطی سے رہا کر دیا تھا۔
برطانیہ میں یہ واقعات جنسی جرائم میں ملوث ہڈش کیباٹو کی بھی غلطی سے رہائی کے 5 روز بعد پیش آئے۔
ان واقعات کے بعد وزیر انصاف ڈیوڈ لیمی پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ جنہوں نے حال ہی میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی سیکیورٹی چیک نافذ کیے جائیں گے۔
اسی معاملے پر پارلیمان میں کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بھی وزیر انصاف پر شدید تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل پر بچوں کو بٹھانے پر 22 ہزار روپے کا چالان
برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 تک 262 قیدیوں کو غلطی سے رہا کیا گیا۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 128 فیصد اضافہ ہے۔
