ریاض: سعودی عرب نے اجازت نامے کے بغیر رہائش فراہم کرنے والی 7 عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر 7 عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔ کمپنیوں کی جانب سے خلاف ورزیوں میں عازمین کو بغیر لائسنس والی رہائش گاہوں میں رہائش فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ جن سے حاجیوں کی حفاظت اور آرام متاثر ہوتا ہے۔
حکام نے کہا کہ مقرر کردہ سزاؤں پر عمل درآمد کی تیاری میں مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی ایسی کمپنی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جو معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے گی، یا حجاج کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گی۔
وزارت حج و عمرہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا کہ عازمین کو معیار اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ان کے مکمل حقوق ملیں۔ اور خدا کے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کا نیا دعویٰ
وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی مکمل تعمیل کریں۔ اور مخصوص اوقات کے اندر متفقہ خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

