بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی صاحبزادی خوشی کپور کی فلم موم 2 کے سیٹ سے لی گئی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی سری دیوی کی سپر ہٹ فلم موم کا سیکوئل ہے، پہلی فلم میں سری دیوی نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لیتی ہے، موم 2 میں خوشی کپور کو اسی کہانی کے نئے باب میں مرکزی کردار میں پیش کیا جا رہا ہے، جو سری دیوی کی فنی وراثت کو آگے بڑھانے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
صبا قمر نے بے بنیاد الزامات لگانے پر صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنہ بھی اس فلم میں ایک اہم اور منفرد کردار نبھائیں گی اور فلم کی ہدایتکاری گریش کوہلی کر رہے ہیں، جو پہلی موم فلم کے اسکرین پلے رائٹر بھی تھے، انہیں اس بار ہدایتکار کے طور پر منتخب کرنے کی بڑی وجہ ان کی کہانی سے گہری وابستگی بتائی جا رہی ہے۔
پروجیکٹ کے خالق اور پروڈیوسر بونی کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موم 2 صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے، یہ سری دیوی کے خواب کو پورا کرنے اور ان کی فنی وراثت کو نئی نسل تک پہنچانے کی کوشش ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی کے مختلف مقامات پر جاری ہے اور ابتدائی شیڈول مکمل ہو چکا ہے، ٹیم اگلے مرحلے میں دہلی اور راجستھان میں فلم بندی کرے گی۔
تین پاکستانی فنکار آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد
ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز 2026 کے اوائل میں متوقع ہے، اور اس کا میوزک بھارت کے معروف کمپوزر اے آر رحمان کے شاگردوں نے تیار کیا ہے۔
