دوحہ: پاکستانی اسنوکر اسٹار شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے اسٹیج ٹو میں جگہ بنا لی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ چیمپئن شپ کے تیسرے دن شکست کے باوجود پاکستان کے محمد سجاد ایونٹ ون کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے۔
چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو چار، دو فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ان کی جیت کا فریم اسکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔
شاہد آفتاب نے میچ کے دوران 72 اور 62 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔ جبکہ محمد سجاد جو براہ راست راؤنڈ 32 میں شامل کیے گئے تھے۔ وہ ہانگ کانگ کے فونگ کو وک وائی سے شکست کھا گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ
وائی کی جیت کا فریم 68-33، 20-81، 6-82، 76-32، 15-68 اور 57-75 رہا۔
