سرینگر: انڈین ہیون پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین ہیون پریمیئر لیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی۔ آسٹریلوی کرکٹر شان مارش اور بنگلا دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن نے دعوت دیئے جانے کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور لیگ کے مالکان کھلاڑیوں کو پیسے دیئے بغیر راتوں رات غائب ہو گئے۔ جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل بھی ٹورنامنٹ درمیان میں چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
مقبوضہ کشمیر کے بخشی اسٹیڈیم میں ابتدائی چند میچز کے بعد پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔ تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ٹی 10 لیگ: بھارتی فرنچائز دہلی بلز کا دو پاکستانی کرکٹرز کیساتھ معاہدہ
انڈین ہیومن پریمیئر لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جانی تھی۔ تاہم اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔
