لاہور، اسلامی یکجہتی گیمزمیں شرکت کے لیے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی سعودی عرب روانگی حتمی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 14 نومبرکولاہورسے سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ 17 نومبر کو جیولن تھرو کے ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ارشد ندیم کی روانگی سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ این او سی کے اجراء کے بعد ان کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔
شاہین آفریدی میرے لیے پہلے بھی کپتان تھا اور اب بھی ہے، محمد رضوان
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ارشد ندیم اس وقت بھرپورٹریننگ میں مصروف ہیں اور اپنی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی تیاری کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی شرکت سے پاکستان کو جیولن تھرو ایونٹ میں میڈل کی بھرپور امید ہے، یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ برس کامن ویلتھ گیمزمیں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔
