کراچی: سندھ حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی حکومت نے ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ٹائر پائرو لائسز یونٹس کے این او سیز منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
مشیر وزیر اعلیٰ سندھ دوست محمد راہموں نے کہا کہ آپریٹرز 30 روز میں سرگرمیاں بند کریں ورنہ کارروائی ہو گی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر پلانٹس سیل ، جرمانے اور بندش کی سزائیں شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سیشن کورٹ کا آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف آلودگی پر قابو پانا نہیں۔ بلکہ صحت مند ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔
