شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ضلع میں پیر، 17 نومبر 2025 کو سید اصغر علی شاہ عرف سخی جام داتارؒ(Sakhi Jam Datar) کے 754ویں سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔
تین روزہ عرس کی تقریبات 17 نومبر سے 19 نومبر تک تاریخی قصبے جام صاحب میں منعقد ہوں گی، جن میں سندھ بھر سمیت ملک کے مختلف حصوں سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں
عرس کے دوران روحانی محافل، دعا و مناجات، صوفیانہ موسیقی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے عرس کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
اہم داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ میڈیکل کیمپس اور کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان
انتظامیہ کے مطابق ضلعی سطح پر مختلف محکمے عرس کی تقریبات کے دوران سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
