بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے خلاف مبینہ گمراہ کن اشتہار کے معاملے پر راجستھان کے شہر کوٹا کی کنزیومر عدالت نے قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے راجشری کمپنی کے مصالحہ جات کے ایک اشتہار میں کہا کہ اس مصالحے کے ہر ذرے میں زعفران شامل ہے۔ اداکار کے اس دعوے نے انہیں تنازع میں مبتلا کر دیا۔
کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا
رپورٹ کے مطابق شکایت بی جے پی کے سینئر رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندرموہن سنگھ ہنی نے درج کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ حقیقت کے منافی ہے، کیونکہ ایک کلو زعفران کی قیمت تقریباً چار لاکھ روپے ہے جبکہ یہ پان مسالہ صرف پانچ روپے میں دستیاب ہے۔
وکیل نے کہا کہ اس اشتہار کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، جس پر کنزیومر عدالت نے سلمان خان اور راجشری کمپنی دونوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اس سے قبل بھی مختلف اشتہارات میں شرکت کے باعث تنقید کا سامنا کر چکے ہیں، تاہم اس بار ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہونے پر معاملہ مزید سنگین شکل اختیار کر گیا ہے۔
جینیفر لارنس کی ماں بننے کے بعد آنے والی تبدیلیوں پر دلچسپ گفتگو
سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان اس واقعے پر شدید بحث جاری ہے، جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کو اشتہارات میں استعمال ہونے والے بیانات کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔
