نیویارک کی تاریخ میں پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے زہران ممدانی نے ایک جرات مندانہ بیان دے کر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔
فلسطینیوں کے لیے کھل کر آواز اٹھانے والے اس نوجوان رہنما نے اعلان کیا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرائیں گے۔
زہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم میں کئی عوام دوست وعدے کیے ہیں، جن میں مفت بس سروس، کرایوں میں منجمدی، شہر کے زیرِ انتظام سپرمارکیٹس اور بچوں کی مفت نگہداشت شامل ہیں۔
تاہم، ان کے اسرائیلی وزیراعظم سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔
ممدانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ “یہ شہر بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے۔ اگر عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے تو ہمیں اس کی پاسداری کرنی چاہیے۔”
واضح رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف (ICC) نے نومبر 2024 میں نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ نیتن یاہو نے گزشتہ 3 برسوں میں ہر سال اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کیا ہے۔
