امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افرادہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔ طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جا رہا تھا۔
کینیا میں طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور دور دور تک دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔
BREAKING: Aerial footage shows the UPS cargo plane crash near Louisville, Kentucky airport. Police confirm there are victims. pic.twitter.com/Qt7hNK84e5
— AZ Intel (@AZ_Intel_) November 4, 2025
حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے تمام آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں۔ امریکی حکام نے ائیرپورٹ سے 5 میل دورعارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کا حکم دیدیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
