پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ْ
A virtual meeting was held today between the Pakistan Super League (PSL) stakeholders and was attended by franchise representatives and PCB/PSL officials. pic.twitter.com/swtTzoFAcg
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 4, 2025
پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اسٹیک ہولڈرز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں فرنچائز نمائندگان اور پی سی بی و پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔
دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی جلدہو گی، سلمان نصیر
پی ایس ایل کے سی ای او نے موجودہ فرنچائزز کی ویلیوایشن پر بریفنگ دی،اجلاس میں پی ایس ایل 11 کی ونڈو پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
پلیئر اکویزیشن سسٹم اور لیگ کے آئندہ فارمیٹ پر بھی غور کیا گیا،پی ایس ایل سے متعلق معاملات پر مزید اجلاس رواں ہفتے کے آخر میں ہوں گے۔
