آئی سی سی(icc) نے ایشیا کپ 2025(asia cup 2025) کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں۔
پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کردیا گیا ہے ،انہیں میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ،2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیے گئے ہیں ۔
بھارتی باؤلر جسپرت بمرا کی حارث رؤف کی نقل، اپنی ہی حکومت کا مذاق اڑا دیا
اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ، 2ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے ہیں ،پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
2 میچز کی پابندی کے باعث حارث رؤف جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
قبل ازیں بھارت کیخلاف میچ کےد وران 0-6(0-6 haris) اشارے اور سلیبریشن سٹائل(celebration style) کے معاملے پر قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ ریفری کو لاجواب کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کا مطلب پوچھ کر لاجواب دیا، رچی رچرڈسن نے کہا کہ آپ نے 0-6 کا اشارہ کیا، بھارتی بورڈ کو اس پر اعتراض ہے۔
ناصر حسین شاہ کا حارث رئوف کا جرمانہ جیب سے ادا کرنیکا اعلان
حارث رؤف نے جواب دیا کہ بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہے،جس پر رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو لگتا ہے یہ اشارہ آپ کسی اور چیز سے جوڑ رہے تھے۔
حارث رؤف نے جواب دیا کہ آپ یا وہ بتائیں میں 0-6 کو کس چیز سے جوڑ رہا تھا؟ میچ ریفری نے کہا کہ آپ بتائیں آپ نے یہ 0-6 کا اشارہ بار بار کیوں کیا؟
حارث رؤف نے جواب دیا کہ شائقین کی طرف محض اشارہ کیا، میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے بھی سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا، صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ہم پٹھان ہیں، ہر خوشی میں گن سیلبریشن کی جاتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کرینگے
میچ ریفری نے کہا کہ یہ کرکٹ میچ تھا، یہاں آپ کا ارادہ مخالف ٹیم کو دکھانا لگتا ہے، صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اگر کرکٹ کی بات ہے تو ماضی میں دھونی اور کوہلی بھی ایسا کر چکے ہیں۔
میچ ریفری نے کہا کہ آپ کا میچ جس ماحول میں ہوا، بھارت کو اعتراض ہے، صاحبزادہ فرحان نے جواباً کہا کہ دھونی اور کوہلی نے بھی کرکٹ میچ میں کیا،اس میں کیاخاص بات تھی؟میچ ریفری نے جواب دیا کہ مخالف ٹیم اور بورڈ کو اعتراض ہے۔
