وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ(house rent ceiling) کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا۔
رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہیں ، وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، اضافے کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا۔
بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا،وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہے۔یاد رہے وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟ بناولنٹ فنڈ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 17,400 سرکاری رہائشی مکانات ہیں جبکہ 43,000 سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار ہیں ۔
