لندن، برطانیہ کے معروف صنعت کار اور ہندوجا گروپ کے شریک چیئرمین گوپی چند ہندوجا انتقال کرگئے۔
امریکی جریدے کے مطابق گوپی چند ہندوجا 85 برس کی عمر میں لندن میں وفات پا گئے وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کاروباری سرگرمیوں سے عملاً کنارہ کش ہو چکے تھے۔
گوپی چند ہندوجا برطانیہ کے امیرترین شخص سمجھے جاتے تھے، ان کا شمار دنیا کے بااثرصنعت کاروں میں ہوتا تھا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
ہندوجا گروپ ایک بین الاقوامی کاروباری ادارہ ہے جو توانائی، موٹر گاڑیاں، بینکنگ، ہیلتھ کیئراوررئیل اسٹیٹ سمیت متعدد شعبوں میں سرگرم ہے۔
ہندوجا خاندان نے 1914 میں ممبئی سے تجارت کا آغاز کیا اوربعدازاں عالمی سطح پراپنے کاروبار کو وسعت دی، گوپی چند ہندوجا اوران کے بھائی سری چند، پرکاش اوراشوک ہندوجا نے گروپ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلائی۔
ان کے انتقال پرعالمی کاروباری حلقوں اوربرطانوی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
