پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
فیصل آباد کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے 63، یوہان ڈی پری ٹوریس نے 57 اور کپتان میتھیو برٹزکی نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3، صائم ایوب نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
17 سال بعد فیصل آباد میں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لے کر جنوبی افریقا پر دباو ڈالیں گے۔
قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔
جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم میں کوئنٹن ڈی کاک کی واپسی ہوئی ہے۔ باقی کھلاڑیوں میں لیوان-ڈری پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینتھمبا کیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی نگیڈی اور لیزاڈ ولیمزشامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر ڈیوالڈ بریوس پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
دوسری طرف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایکس سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 17سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک تاریخی لمحہ ہے، فیصل آباد پاکستان کا اپنا ” مانچسٹر” ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کا فیصل آباد میں واپس آنا شائقین کیلئے یادگار موقع ہے۔
بولے کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی جاری رکھے گا۔
After 17 long years, international cricket finally returns to Faisalabad! 🏏
Delighted to see the excitement as Pakistan and South Africa begin the ODI series here in Pakistan’s own “Manchester.”The passion of Faisalabad’s people for cricket is truly unmatched.
Insha’Allah,…— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 4, 2025
