پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
جنوبی افریقا کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
سعید اجمل کا فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز پر ویڈیو پیغام وائرل
بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔ ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہو گا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔
