نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچل ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔
مجھے کہا گیا یہ بھارت ہے ، ہاتھ ہلکا رکھیں ، سابق میچ ریفری کا آئی سی سی کے حوالے سے انکشاف
نیوزی لینڈ نے دو دن قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا ، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ، مچل سینٹنر ، ڈیون کانوے ،زیک فولکس ، ڈیری مچل ، راچن رواندرا ، جیمز نیشم ، کائل جیمیسن ، اسپنر ایش سودھی ، نیتھن اسمتھ اور دیگر شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں کو انجری کے باعث ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جن میں فن ایلن ، لوکی فرگوسن ، ایڈم ملنے اور گلین فلپس شامل ہیں تاہم اب ٹم سیفرٹ بھی باہر ہو گئے ، جبکہ کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔
