وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کیلئے ضروری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلیواکانومی میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجو دہیں، سی فوڈزایکسپورٹ نمبر500ملین ڈالرتک پہنچ چکی ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ بلیواکانومی ریفلی ایک بلین تک پہنچ چکی ہے۔
ایئرکرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، متبادل اقدامات سے پی آئی اے کی پروازیں بحال
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شعبے میں ترقی ہورہی ہے، اڑھائی سال میں معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے،حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے، تجارت اور معیشت کے استحکام کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کراچی گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت کی ترقی کیلئے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے۔
