بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے مبینہ غیر شادی شدہ تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو صرف اس وقت تسلیم کرو گی جب حقیقت اپنی آنکھوں کے سامنے ہوگی۔
سنیتا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے علم میں بھی یہ افواہیں آئی ہیں، مگر جب تک میں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھوں یا انہیں رنگے ہاتھ نہ پکڑوں، کوئی حتمی رائے نہیں دوں گی۔
رجب بٹ کے دیگر لڑکیوں سے مبینہ تعلقات پر والدہ کا رد عمل آگیا
سنیتا آہوجا نے کہا کہ اس عمر میں غیر ضروری افواہوں پر توجہ دینا مناسب نہیں، اور گووندا کو اپنی بیٹی ٹنا اور بیٹے یش کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
انہوں نے خواتین کو مالی خودمختاری اپنانے کی بھی تلقین کی اور بتایا کہ وہ اس وقت چار کمروں کے گھر میں اپنی اولاد کے ساتھ مقیم ہیں، تاہم اب وہ پانچ بیڈروم والے گھر کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب میں انہیں رنگے ہاتھ پکڑوں گی، تب فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ گووندا کا ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہے اور طلاق کی افواہیں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔
سب پلیٹ فارمز کے کنٹینٹ کری ایٹرز دوزخ میں سڑیں گے،زاہد احمد
سوشل میڈیا پر سنیتا کے اس بیان کے بعد صارفین کی ایک بڑی تعداد سنیتا کے موقف کی حمایت کر رہی ہے کہ ماضی کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا درست نہیں، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور فوری وضاحت ناگزیر ہے۔

