افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے سابق بلے باز جوناتھن ٹروٹ آئندہ سال فروری۔مارچ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے 44 سالہ جوناتھن ٹروٹ نے 2022 میں افغانستان کی کوچنگ سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں افغان ٹیم نے گزشتہ سال پہلی بار کسی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا، “افغان ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی۔ میں نے ان کھلاڑیوں کے جذبے، استقامت اور عظمت حاصل کرنے کی خواہش کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہم نے مل کر جو کچھ حاصل کیا، اس پر مجھے فخر ہے، اور میں ہمیشہ افغان کرکٹ کا حامی رہوں گا۔”
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹروٹ کے دور میں ٹیم نے اپنی تاریخ کے کچھ یادگار لمحات منائے۔
چیئرمین میر واعظ اشرف نے کہا، “ٹروٹ کی کوششوں نے افغان کرکٹ کی ترقی کے ایک نہایت اہم مرحلے میں بھرپور کردار ادا کیا۔”
ACB and Jonathan Trott to Part Ways After ICC T20 World Cup 2026, Marking the End of a Proud Chapter
The Afghanistan Cricket Board (ACB) announces that the tenure of Head Coach Jonathan Trott will officially conclude following the ICC T20 World Cup 2026, set to take place in… pic.twitter.com/csgKqXZ4cw
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) November 3, 2025
اے سی بی کے مطابق، نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا عمل ورلڈ کپ کے بعد شروع کیا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹروٹ نے انگلینڈ کی جانب سے 52 ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 7 ٹی 20 میچز کھیلے، جن میں انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6,792 رنز بنائے۔
