ٹوکیو: جاپانی کمپنی سنٹوری نے ایک ایسا پانی متعارف کرایا ہے۔ جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے پانی میں ایچ ایم پی اے نامی ایک مالیکیول شامل ہے۔ جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔
یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے۔ یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
متعارف کرایا گیا پانی خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے۔ جنہیں پیٹ میں چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے۔ جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرز زندگی والے افراد کو اس طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھٹے میوے اور انگور ذیابیطس کے خطرے سے بچاؤ میں مددگار ثابت، نئی تحقیق
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کر سکتا ہے۔ مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ کیونکہ طرز زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔
