نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ndma) نے ملک بھرمیں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد سے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی
پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک خشک موسم کے ساتھ دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے اسی طرح سندھ میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
بلوچستان میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک جبکہ6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
کون سا موسم دل کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، نئی طبی تحقیق
3اور 4 نومبر کو چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 سے 6 نومبر تک مطلع ابر آلود اور سرد موسم متوقع ہے ۔
استور، سکردو، ہنزہ، باغ، نیلم ویلی اور مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔
