وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہ اکہ آئینی ترامیم کیلئے سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھتی ہیں، آئینی ترامیم سے پہلے خد و خال پر بات کرنا مناسب نہیں ہے، ملک بھر میں وفاق نے ماس ٹرانزٹ منصوبے کو اس طرح مکمل نہیں کیا۔
آئی ایم ایف اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر لیا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ 29 ارب میں مکمل ہوا، دوسرا مرحلہ تاحال زیر تعمیر ہے، کے ایم سی کو کچھ تحفظات ہیں، میری وزیر اعلیٰ سندھ سے اس بارے میں بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ میئر کو کہیں گے کہ پی آئی ڈی سی ایل حکام کے ساتھ مل کر تحفظات کو دور کریں، کامن کوریڈور میں تین اسٹیشن تعمیر ہوں گے، حکومت سندھ سے اس معاملے پر تفصیلی بات ہو گئی ہے، میئر کے ساتھ بیٹھ کر ان کے سارے تحفظات دور کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبہ کراچی کیلئے نواز شریف کا تحفہ ہے، کے فور منصوبے کیلئے بھی فنڈز جاری کریں گے، کے فور منصوبہ وفاق کا نہیں صوبائی حکومت کا تھا،ہم نے کے فور منصوبے کیلئے اپنا حصہ دے دیا تھا۔
حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیر توانائی کا بڑا اعلان
انہوں نے کہا کہ سکھر تا حیدر آباد موٹر وے کو اپنے دور میں مکمل کریں گے، کوئٹہ چمن تا کراچی شاہراہ کو بھی ایکسپریس وے میں تبدیل کر رہے ہیں۔
