امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک جلد جوہری تجربات کرے گا کیونکہ پاکستان، روس، چین اور شمالی کوریا سمیت دیگر ممالک بھی ایسے تجربات کر رہے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’60 منٹس‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک خفیہ طور پر جوہری تجربات کر رہے ہیں لیکن وہ اس بارے میں اعلان نہیں کرتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور چین بھی جوہری ہتھیاروں کے تجربات میں مصروف ہیں، تاہم وہ انہیں ظاہر نہیں کرتے۔ ان کے بقول ہمارا نظام مختلف ہے، ہم جمہوری ملک ہیں، ہم بات کرتے ہیں کیونکہ اگر نہ کریں تو میڈیا خود رپورٹ کر دیتا ہے، لیکن ان ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے نشاندہی کی کہ فی الحال صرف شمالی کوریا کھلے عام جوہری تجربات کر رہا ہے، جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ نہیں، روس اور چین بھی تجربے کر رہے ہیں، بس آپ کو معلوم نہیں۔
این ویڈیا کی جدید ترین اے آئی چِپس امریکا سے باہر نہیں جائیں گی، ٹرمپ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو بھی اپنے دفاع کے لیے وہی راستہ اختیار کرنا ہوگا جو دوسرے ممالک اپنا رہے ہیں۔ اگر وہ ٹیسٹ کر رہے ہیں تو ہم بھی کریں گے، اور ہاں، شمالی کوریا کے ساتھ پاکستان بھی تجربات کر رہا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق دنیا بہت بڑی ہے اور یہ ممکن ہے کہ کچھ ممالک خفیہ مقامات پر اپنے تجربات کر رہے ہوں۔
