لاہور سمیت مختلف شہروں میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 150 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 300روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں پیازکی سرکاری قیمت 135 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 250روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے، لہسن کے سرکاری نرخ 190 روپے کلو ہیں جبکہ بازار میں 240 روپے میں دستیاب ہے۔
چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس
ادرک کے سرکاری نرخ 525 روپے کلو ہیں،بازارمیں 630 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے، ساگ کا سرکاری نرخ 33 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 50 روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے کلو ہے، بازارمیں 110 روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے، مٹر کی سرکاری قیمت 305 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں 350 روپے کلو فروخت جاری ہے۔
ملتان میں سرکاری نرخ نامہ میں پیاز کی قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، عام مارکیٹ میں پیاز 170 سے لے کر 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
حیدرآباد منڈی میں پیاز کی فی کلو قیمت 60 روپے کمی سے قیمت 140 روپے کلو ہوگئی ہے، عام مارکیٹ میں پیاز 200 روپے کلو میں دستیاب ہے، بہاولپور میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پیاز کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 130 سے 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں جاپانی پھل کا سرکاری نرخ165 روپے کلو ہے جبکہ بازارمیں فی کلو 200روپے میں فروخت ہو رہا ہے، مسمی کی سرکاری فی درجن قیمت 157 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن بازارمیں 200روپے فی درجن دستیاب ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد بحال
انگور کی سرکاری قیمت 390 روپے ہے لیکن بازارمیں فی کلو 450 روپے میں دستیاب ہے، امرود کی سرکاری قیمت 240 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بازارمیں 280 روپے کلوفروخت ہو رہا ہے۔
سیب کی سرکاری قیمت 175 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن بازارمیں 250روپے کلوفروخت ہو رہی ہے، کیلے کا فی درجن سرکاری نرخ 150 روپے ہے جبکہ بازار میں 200 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔
