معروف اداکار زاہد احمد (Zahid Ahmed)نے کہا ہے کہ سب پلیٹ فارمز کے کنٹینٹ کری ایٹرز(content creators)دوزخ میں سڑیں گے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کی۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر بیماری کی خبروں پر عابدہ پروین کا جذباتی بیان
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے مزید کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
