امریکا میں ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ پیش آیا جب پانچ سال قبل مسسی سیپی کے شہر لوسی ڈیل (Lucedale) سے لاپتہ ہونے والا ننھا کتا فلوریڈا کے شہر ڈی لینڈ (DeLand) میں اچانک مل گیا۔ یہ فاصلہ تقریباً 520 میل پر محیط ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کرسٹی ٹیلر اور جوش کریگ کا پالتو کتا پینی (Penny)، جو چی ہواہوا اور ڈاکشنڈ نسل کا ملاپ ہے، تقریباً پانچ سال پہلے اچانک غائب ہوگیا تھا۔ کئی سال تلاش کے باوجود انہیں پینی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
پھر اچانک 21 اکتوبر کو بریانا رائیڈ آؤٹ (Briana Rideout) نامی خاتون نے پینی کو شہر کی ایک سڑک پر گاڑیوں کے درمیان دوڑتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں داخل کیا اور اپنے ساتھی ڈینیئل لینوسی (Daniel Lenoci) کے ساتھ مل کر اس کی دیکھ بھال شروع کی۔
گاڑی کی نمبر پلیٹ نے شہری کی قسمت بدل دی
جوڑے نے فیس بک پر پینی کے بارے میں پوسٹس شیئر کیں، لیکن چند دن بعد جب وہ اسے مقامی پناہ گاہ لے کر گئے تو مائیکروچپ اسکین سے پتہ چلا کہ یہ کتا مسسی سیپی سے لاپتہ رپورٹ کیا گیا تھا۔
بریانا نے بتایا،جب ہمیں پتہ چلا کہ یہ 520 میل دور کسی اور ریاست سے آیا ہے تو ہم حیران رہ گئے۔
اطلاعات کے مطابق، پینی کے اصل مالک کرسٹی ٹیلر اور جوش کریگ بدھ کے روز فلوریڈا پہنچے اور اپنے گمشدہ پالتو کتے سے جذباتی ملاقات کی۔
کرسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا،پینی کو دیکھ کر لگا جیسے وہ اچھے ہاتھوں میں رہی ہو۔ وہ پہلے سے تھوڑی موٹی ہوگئی ہے اور صحت مند نظر آ رہی ہے۔
فیکٹری ورکر نے غلطی سے ساتھیوں کی تنخواہیں وصول کر لیں، رقم واپس کرنے سے انکار
جوڑے نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد شکر گزار ہیں کہ کسی نے پینی کا اتنے عرصے تک خیال رکھا۔
انہوں نے کہا،’’ہم بہت خوش ہیں کہ وہ بالآخر اپنے گھر واپس آگئی ہے۔‘‘
