نئی دہلی: آپریشن سندور کی ناکامی پر مودی کی خاموشی کو اپوزیشن نے آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت کے آپریشن سندور میں ناکامی پر اپوزیشن رہنماؤں کی مودی سرکار پر شدید تنقید جاری ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر کے پاکستان کے حق میں بیانات پر مودی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے۔ جس کے پاس کوئی وژن نہیں۔ اور یہ سچ ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
کانگریس رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7 طیارے مار گرائے گئے۔ اور اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیر اعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگ لی
انہوں نے کہا کہ مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔ اور مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔
