غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 226 فلسطینی شہید جبکہ 594 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں بھی ملی ہیں جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہو چکی ہے۔
اسرائیل نے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا
دوسری جانب حماس کی جانب سے 2 یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں، حملوں اور ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 پزار 858 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 664 تک پہنچ گئی ہے۔
