سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ کے ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹرز نے شاہد خاقان عباسی کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
جب تک ہم آئین کو نہیں مانتے ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ سال ن لیگ چھوڑ کر اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے عوام پاکستان پارٹی نامی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کر لیا تھا، انھوں نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
