اسلام آباد: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑی یا ہم سے چھڑوائی گئی، وہ ہم جانتے ہیں۔ ہم ماضی میں ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے اندر برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔ اور میرے اندر کم برداشت تھی لیکن میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پی ٹی آئی کو دیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ جو لوگ ہم پر باتیں کر رہے ہیں انہوں نے جیل تک نہیں دیکھی۔ اور جو مشکلات ہم نے کاٹیں ہم پہ باتیں کرنے والوں کو مشکلات کا اندازہ نہیں۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی۔ اور میں نے پی ٹی آئی کو زندگی کا حصہ دیا۔ وہ کوئی میرے دل سے نکال نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیئے گئے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے پارٹی میں مذاق بنا رکھا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے بانی کی رہائی کے حوالے سے بھی کچھ نہیں کیا۔ سوائے اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات بڑھانے کے کچھ نہیں کیا گیا۔
