نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کو آخری لمحات میں پانی نہ دینے پر آج بھی پچتاوا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس” میں سرکٹ کے کردار سے مشہور ہونے والے اداکار ارشد وارثی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زندگی کا ایک فیصلہ ایسا ہے کہ جس پر انہیں آج بھی بےحد پچتاوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف 14 سال کے تھے جب ان کے والدین کا انتقال ہو گیا تھا۔ اپنی والدہ کو آخری لمحات میں پانی نہ سکنے پر ہمیشہ افسردہ ہو جاتا ہوں۔ اور اس بات پر بےحد پچھتاوا ہے۔
ارشد وارثی نے کہا کہ ان کی والدہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور ڈائیلاسز ہو رہے تھے۔ اس دوران ڈاکٹروں نے گھر والوں کو سختی سے منع کر رکھا تھا کہ مریضہ کو پانی نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جس رات والدہ کا انتقال ہوا وہ پانی مانگتی رہیں لیکن میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں پانی نہیں دیا۔ بس آج بھی اس فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ تاہم یہ بھی سوچتا ہوں کہ اگر والدہ کو پانی پلا دیتا اور اس وجہ سے والدہ کی حالت بگڑنے پر انتقال ہو جاتا تو کبھی خود کو معاف نہ کرپاتا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا میں کنگ خان جیسا دکھتا ہوں؟ ساحر لودھی نےحقیقت آشکار کر دی
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ والدین کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی تھی۔ گھر کے حالات خراب ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت کم عمر میں عملی زندگی میں قدم رکھنے پر مجبور ہو گئے۔
