پاکستان کے معروف گلوکار فیصل کپاڈیا نے ایک ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں اور میزبانوں کو حیران کر دیا۔
فیصل کپاڈیا نے ایک ریڈیوانٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دوران جبسے ان کے بچپن اورموسیقی کے ابتدائی دنوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ کی ناموراداکارہ ڈمپل کپاڈیا دراصل ان کی بھتیجی ہیں۔
کیا میں کنگ خان جیسا دکھتا ہوں؟ ساحر لودھی نےحقیقت آشکار کر دی
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ڈمپل کپاڈیا میرے کزن کی بیٹی ہیں، ان کے والد چنی بھائی کباڈیا ہمارے خاندان سے تعلق رکھتے تھے وہ ایک بار کراچی میں ہمارے ایک کزن کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔
ریڈیو کے میزبان اس انکشاف پر حیران رہ گئے اور تفصیل پوچھی تو فیصل نے تصدیق کی کہ واقعی چنی بھائی کپاڈیا ان کے خاندان کے فرد تھے۔
گفتگو کے دوران فیصل نے اپنے ابتدائی موسیقی کے سفر کی یادیں بھی تازہ کیں، جن میں انہوں نے 1980 کی دہائی کے مشہور بچوں کے شو “سارے دوست ہمارے” کا ذکر کیا، جسے معروف موسیقارسہیل رانا نے تیار کیا تھا۔
اس انکشاف نے نہ صرف ان کے مداحوں کو حیران کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پربھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جہاں صارفین پاکستانی اور بھارتی شوبز دنیا کے اس انوکھے خاندانی رشتے پرحیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
