امریکا میں مائیکروسافٹ کے ونڈوز سرور اپ ڈیٹ سروس (WSUS) میں سیکیورٹی کی خامی کے باعث 50 سے زائد سرکاری و نجی ادارے سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے۔
سائبرسیکیورٹی کی ویب سائٹ سائبر سیکیورٹی ڈائیو کے مطابق ہیکرز نے اس سسٹم کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر کئی اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، متاثرہ اداروں میں ٹیکنالوجی کمپنیاں، تعلیمی ادارے، صحت سے متعلق تنظیمیں اور صنعتی شعبے شامل ہیں۔
فیکٹری ورکر نے غلطی سے ساتھیوں کی تنخواہیں وصول کر لیں، رقم واپس کرنے سے انکار
ماہرین کے مطابق اس خامی کے ذریعے ہیکرز سسٹم میں اپنا کوڈ ڈال کر سرور کو کنٹرول کر سکتے ہیں، جس سے ڈیٹا چوری یا سسٹم متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے اداروں کے سسٹمز کی نگرانی کی اور معلومات اکٹھی کیں تاکہ مستقبل میں بڑے حملوں کی تیاری کی جا سکے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے تمام اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوراً ونڈوز سرور کا نیا اپ ڈیٹ انسٹال کریں، حساس پورٹس کو بند کریں اور اپنے سسٹمز کی مکمل جانچ کریں۔
کیا دبئی فری لانس ویزا کے لیے ڈگری ضروری ہے؟ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ اور امریکی سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اداروں نے بروقت سیکیورٹی اپ ڈیٹ نہ کیا تو وہ اگلے بڑے سائبر حملوں کا آسان ہدف بن سکتے ہیں۔
