پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج لاہور میں ہو گا۔
دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی ٹیم سیریز میں فاتح قرار پائے گی۔
سلمان مرزا نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ ماں کو دے دیا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں جنوبی افریقہ پاکستان سے 55 رنز سے جیت گیا تھا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 110 رنز پر آؤٹ کر د یا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 38 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔
پاکستان نے یہ میچ نو وکٹوں سے جیتا، پاکستان کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے انہوں نے 28 رنز بنائے، بابراعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز چار نومبر سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

