امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کوعدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے سے قبل شہریوں سے شہریت کا ثبوت طلب نہیں کیا جاسکے گا، امریکہ کے وفاقی جج نے کہا کہ وفاقی سطح پر ووٹنگ کیلئے صدر کو ایسی شرط عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کیلئے امریکی شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا تھا اب عدالت نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
ٹرمپ کا نیا حکم، 2026 میں صرف 7500 پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زیر زمین ایٹمی تجربات کا عندیہ دے دیا ہے، ائیر فورس ون میں صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ایٹمی تجربات کرنے جا رہے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔
