پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ متحدہ عرب امارات میں قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،یو اے ای میں قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پیٹرول 2روپے43پیسے ،ڈیزل 3روپے2پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
متحدہ عرب امارات کے عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے، یواے ای میں سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم فی لیٹر تھی جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم فی لیٹر کردی گئی ہے، پاکستانی روپوں میں تقریباً 11 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم (تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم (تقریباً 192 روپے)فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتیں نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
یو اے ای نے نومبر کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
دوسری جانب پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
