بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے رشتوں میں ایمانداری کی اہمیت اور سچائی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے رشتوں میں جھوٹ سرخ لکیر کے مترادف ہے.
تمنا بھاٹیہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رشتوں میں چھپانا یا جھوٹ بولنا وقتی سکون تو دے سکتا ہے، لیکن طویل مدتی خوشی اور اعتماد پیدا نہیں کر سکتا، جو لوگ اپنے جذبات اور خیالات کے بارے میں سچ بولتے ہیں، وہ زیادہ اعتماد اور احترام حاصل کرتے ہیں اور ان کے تعلقات مضبوط رہتے ہیں۔
اداکار دھرمیندر کی صحت ناساز؟ 90 ویں سالگرہ کے قریب اسپتال میں داخل
اداکارہ نے کہا کہ یہ اصول صرف محبت یا رومانی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ دوستی، خاندانی تعلقات اور پیشہ ورانہ تعلقات میں بھی اتنا ہی اہم ہے، رشتوں میں ایمانداری نہ صرف آپس کے تعلقات کو بہتر بناتی ہے بلکہ شخصیت کو بھی مثبت انداز میں نکھارتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حالیہ دنوں میں اداکار وجے ورما سے علیحدگی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں رہیں، تاہم ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اب اپنی تمام توجہ دوبارہ اپنے فلمی کیریئر پر مرکوز کر لی ہے اور مختلف پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
