ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 14 اشیاء مہنگی اور 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پیٹرول 2روپے43پیسے ،ڈیزل 3روپے2پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلسل پانچویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور شرح 0 اعشاریہ 12 فیصد مزید بڑھ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5 اعشاریہ 05 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مہنگی ہونے والی اشیاء میں پیاز 64 روپے 97 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، انڈے 10 روپے9 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی 7 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن 7 روپے 18 پیسے مہنگا ہوا۔
20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 92 پیسے، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 5 روپے تک مہنگا ہوا، دہی، دودھ اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، گھریلو سلنڈر سستا
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 154 روپے 9 پیسے فی کلو سستا ہوا،دال چنا کی قیمت میں 4 روپے 94 پیسے کمی ہوئی، دال مونگ 3 روپے 55 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
سستی ہونے والی اشیاء میں آلو، دال ماش، ایل پی جی سلنڈر اور چینی شامل ہے۔
