محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع سموگ کے زیراثررہنے کی توقع ہیں، شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی میں مبینہ طور پر چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان متاثرہ شہری کے گھر پہنچ گیا
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم weather خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان اور بہاولپور میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا سخت ترین نفاذ ،نفرت انگیز مواد کی نگرانی کیلئے اسپیشل یونٹس فعال
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا، پنجاب کے بیشتراضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
