سابق کپتان بابر اعظم (babar azam)نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا،انہوں نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
🚨 MILESTONE ALERT – Babar Azam is now the leading run-scorer in men’s T20Is 🔝 pic.twitter.com/Iql4oPVTRi
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 31, 2025
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔انہوں نے اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم کو ان کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔
بابر اعظم نے اس وقت 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچ کھیل رکھے ہیں جس میں وہ 4234 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
