کراچی میں مبینہ طور پر چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان(e challan) متاثرہ شہری کے گھر پہنچ گیا،27اکتوبر کو ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر5 ہزار روپے کا چالان گھر پہنچا تو شہری ہکا بکا رہ گیا۔

شہری کا موقف ہے کہ موٹرسائیکل 4 سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی،جس کی رپورٹ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج بھی کرائی تھی۔
موٹرسائیکل چوری ہوجانے کا اسٹیٹس ایکسائز ریکارڈ میں بھی اپڈیٹ ہے۔

معاملے پرآئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مؤقف سامنے آگیا،کہتے ہیں جس شخص کی غلطی نہ ہو اسے جرمانہ نہیں کیا جائے گا ،شہری کسی بھی سہولت مرکز پر جاکر اپنا چالان معاف کراسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید سسٹم کی مدد سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار بھی کریں گے۔
