معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں صبا قمر اور عفت عمر کی جانب سے کراچی کو ’’گندہ شہر‘‘ کہنے کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی گندہ نہیں بلکہ ان لوگوں کی سوچ گندی ہے جو ایسا کہتے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں صبا قمرنے کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ صرف کام کے سلسلے میں وہاں جاتی ہیں اور فوراً واپس اسلام آباد چلی جاتی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچیں گی تو صبا قمر نے ’’استغفراللہ‘‘ کہہ کر انکار کیا۔
ایشوریا رائے سب کے لیے رول ماڈل ہیں، ابھیشیک بچن کا اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام
بعدازاں عفت عمر نے صبا قمر کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کراچی کو ’’گندہ شہر‘‘ قرار دیا، جس کے بعد دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
جویریہ سعود نے انسٹاگرام اسٹوری پر دونوں اداکاراؤں کی پوسٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کراچی گندا نہیں، وہ سوچ گندی ہے جو اسے گندا کہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کچھ لوگ اپنے ہی ملک کی بدنامی کر رہے ہیں، شہر گندے نہیں ہوتے، لوگوں کی سوچ گندی ہوتی ہے انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ وہ پاکستان کے ہر شہر سے محبت کرتی ہیں، چاہے وہ کراچی ہو یا کوئی اور شہر۔
